’سچ کا سفر ہی نئے پاکستان کا سفر ہے‘

وزیر اعظم عمران خان نے چیف جسٹس کےجھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا سے متعلق فیصلے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ سچ کا سفر ہی نئے پاکستان کا سفر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نےاپنے پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سچ کا سفر ہی دراصل نئے پاکستان کا سفر ہےاور قومیں اُس وقت عظیم بنتی ہیں جب ان کی اقدار اعلی ہوں۔

اُنہوں نےمزید کہا کہ مسلمان تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جو سچ پر رکھی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ آج سے جھوٹی گواہی کاخاتمہ کر رہے ہیں اور اس کا آغاز اس جھوٹے گواہ سے کریں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا تھاکہ اگر گواہی کاکچھ حصہ بھی جھوٹ ہوا تو بیان مسترد کر دیا جائے گا جبکہ اسلام کے مطابق جھوٹی گواہی پر عمر قید کی سزا ہوتی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.