پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا

کرہ ارض پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں تباہی کا پیش خیمہ ہیں اسی لیے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے دنیا کے ایک سو پچانوے ممالک ہرسال ارتھ آور مناتے ہیں۔

ارتھ آور ڈے کے تحت رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں اندھیرا چھا جائے گا۔غیر ضروری بتیاں بند رکھی جائیں گی۔

پاکستان میں بھی روشنیوں کے شہرکراچی سے خیبر تک اندھیرا ہی اندھیرا نظر آئے گا۔ قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں کی اسمبلیوں کی بجلی بھی بند رہے گی۔

موم بتیاں روشن کرکے زمین سے محبت کا اظہارکرنے کے علاوہ مختلف شہروں میں خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ ارتھ آور کے موقع پر ملک بھر کے تمام ائرپورٹس کی غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائیں گی۔

زمین پر ماحولیاتی اثرات کواجاگرکرنے کے لیے مختلف تقاریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ارتھ آور ہر سال مارچ کے آٓخری ہفتہ کو منایا جاتا ہے۔ رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹے کے لیے اضافی روشنیاں بند کرنے کا مقصد دنیا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنا ہے۔

زمین کی حفاظت کے اس دن کو پہلی بار 1970 میں منایا گیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.