وزیراعظم عمران خان دنیا کے ٹاپ ٹین مقبول رہنماؤں کی فہرست میں شامل

وزیراعظم عمران خان نے مقبولیت میں سعودی عرب کے کنگ سلمان بن عبد العزیز کو بھی پیچھے چھوڑدیا اور ٹوئٹر پر دنیا کے ٹاپ ٹین مقبول ترین رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ دی اسپیکٹیٹر انڈیکس نے ٹوئٹر پر  مقبولیت کے اعتبار سے  مقبول رہنماؤں کی فہرست جاری کی ، جس میں وزیراعظم عمران خان کا شمار  دنیا کے ٹاپ ٹین  رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

ٹویٹر پر عمران خان کے فالوورز کی تعداد چورانوے لاکھ ہے اور فہرست میں ان کا 9واں نمبر ہے۔

مقبولیت میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے کنگ سلمان کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

عالمی سطح پر سوشل میڈیا پر مقبولیت کے اعتبار امریکی صدرڈونلڈٹرمپ پہلے نمبر پر ہے ، جن کےسوشل میڈیاپرفولورزکی تعداد پانچ کروڑپچانوےلاکھ ہے جبکہ ۔ 46.7 ملین فالوورز کے ساتھ بھارت کے نریندر مودی دوسرے نمبر پر اور 17.9 ملین فالوورز کے ساتھ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس تیسرے نمبر ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب ادوگان 13.6 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے جبکہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج 12.4 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔

متحدہ عرب امارات کےوزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم آٹھویں اور سعودی عرب کےکنگ سلمان دسویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان اپنی بڑھتی ہوئی آن لائن سرگرمیوں کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بے حد مقبول ہیں، جس کی وجہ ان کے فی البدیہہ ٹویٹس ہیں۔

پاکستان کے انتخابات 2018 میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے Top 10 Most Followed World Leaders on Twitter میں بھی ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

خیال رہے جنوری 2019 میں عالمی جریدے فارن پالیسی نے 2019 کے گلوبل تھنکرز کی فہرست جاری کی تھی، جس میں وزیر اعظم عمران خان کو عالمی سوچ کے رہنماوں اور عوامی دانشوروں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.