’’کارکن پرامن اظہار یکجہتی کریں‘‘
مسلم لیگ نون کے رہنما ، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بھتیجے اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نون لیگی کارکنوں کو تلقین کی ہے کہ وہ پرامن اظہار یکجہتی کریں۔
مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے جیو سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کارکنوں کا جموری حق ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس غیر جموری حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں اور نہتے کارکنوں پر لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود گرفتاری کے لیے آنا غیر قانونی ہے، نیب عدالتی فیصلے کا احترام کرے۔
واضح رہے کہ نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز بھی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ کسی کو گرفتار نہیں کر سکی تھی۔
نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے گارڈز کے خلاف نیب کے عملے پر تشدد کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔
آج نیب کی ٹیم تیاریوں کے ساتھ دوبارہ شہباز شریف کے گھر پہنچی ہے، اس کے ہمراہ پولیس اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں جن میں خواتین اہلکار بھی کافی تعداد میں شامل ہیں۔
نیب کی ٹیم اور پولیس اہلکاروں نے میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ وہاں مسلم لیگ نون کے کارکن بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.