امام کعبہ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی آج صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے

 امام کعبہ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے، اس دوران وہ صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی آج وفاقی دارالحکومت میں صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ذرایع کے مطابق امام کعبہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے، اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔

ذرایع نے بتایا ہے کہ امام کعبہ کل پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز ظہر کی امامت بھی کریں گے، اور ملاقاتوں کے بعد لاہور روانہ ہو جا ئیں گے، جہاں وہ 16 اپریل کو بادشاہی مسجد میں نماز عصر کی امامت کرائیں گے۔

امام کعبہ ڈاکٹرعبداللہ عواد الجہنی 16 اپریل ہی کو گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے، اسی دن 16 اپریل کو وہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبداللہ عواد الجہنی جمعرات کو پانچ روزہ دورے پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، امام کعبہ کا پاکستان میں قیام 11 سے 16 اپریل تک ہے۔

خیال رہے شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے 2005 میں مسجد الحرام میں تراویح کا آغاز کیا اور جولائی 2007 میں گرینڈ مسجد کے امام مقرر ہوئے، اس سے قبل مسجد نبوی میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.