موسم کی خرابی : پی آئی اے کا شیڈول متاثر، متعدد پروازیں منسوخ

 موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا قومی ایئرلائن کی اسلام آباد کیلئے دوطرفہ11پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات کی پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کی گئیں ہیں جبکہ چند پروازوں کو مسافروں کی کمی کی وجہ سے دیگر پروازوں کے ساتھ ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی قومی ایئرلائین کی 11پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں، اسلام آباد سے گلگت کی دوطرفہ تین پروازیں پی کے605،606اور607،اسلام آباد سے ژوب کی دوطرفہ پروازیں پی کے689اور690منسوخ کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد آنے والی دو پروازیں پی کے368اور372منسوخ کی گئیں ہیں جبکہ سکھر سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے692منسوخ کردی گئی۔

بین الاقوامی پروازوں میں اسلام آباد سے بارسلونا جانے والی پرواز پی کے769منسوخ کی گئی ہے، اسلام آباد سے چترال جانے والی والی پرواز پی کے660اور پشاور سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے661 منسوخ کی گئی ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.