پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، نفیس زکریا

 برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کے مزید فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں دارالعلوم کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ٹام تگندحت سے ملاقات کی اور مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے برطانوی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے کہا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی پرکشش پالیسی اور سازگار ماحول سے فائد اٹھائیں۔

خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ٹام تگندحت نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان رابطے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

نفیس زکریا نے ملاقات میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی ہائی کشمنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے لیے پاکستان اہم ملک ہے، ہمارے قومی مفادات پاکستان کی ترقی اور خوش حالی سے جڑے ہیں۔

برطانوی ہائی کشمنر تھامس ڈریو مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی دوسری بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ برطانیہ ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.