پاکستان کازمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کا میاب تجربہ
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کا میاب تجربہ کرلیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوخطےمیں دفاعی صلاحیتوں کوتقویت دینےکاباعث ہے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کا میاب تجربہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوبیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ، شاہین ٹو خطے میں دفاعی صلاحیتوں کوتقویت دینےکاباعث ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میزائل زمین سےزمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتاہے، شاہین ٹواسٹریٹجک ضروریات کومؤثراندازمیں پوراکرنےکی صلاحیت رکھتاہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔
کامیاب تجربے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کےسربراہان نے سیاستدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی۔
صدر مملکت عار ف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے نے بھی اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.