وزیراعظم کے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کوجلد شروع کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ملک میں اونٹری پرینورشپ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک میں اونٹری پرینورشپ کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم کے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کا آغاز کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کے آغاز کا مقصد نوجوان میں اونٹری پرینورشپ کے رجحان اور اختراع پسندی کے کلچر کو فروغ دینا ہے اس پروگرام کے ذریعے کالجوں اور جامعات کے طلباءکےلئے روایتی اور تکنیکی طریقوں کو استعمال میں لاتے ہوئے اختراع پسندی اور اونٹری پرینورشپ کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کے گئے اس پروگرام کا اعلان مارچ 2019 میں کیا گیا تھا، اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ناصرف تکنیکی اور پیشہ ورانہ گ±ر سکھائے جائیں گے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ملازمت کے مواقعوں میں اضافہ ہو۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں، عثمان ڈار اس پروگرام کو چلانے والی 13 رکنی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے، ٹیم میں اسٹارٹ اپ فنڈنگ کے ماہر عمر جے غنی بھی شامل ہیں۔
ایک افسر کا کہنا ہے کہ اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی اتھارٹی (ایس ایم ای ڈی اے) ملک اور دنیا کے بہترین بزنس ماڈلز کا انتخاب کرے گی۔
انہوںنے کہاکہ حکومت اس پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے تقریباً 10 لاکھ طالب علموں کے اندراج کا ارادہ رکھتی ہے، ان طلبا کو انٹرن شپ کے دوران مختلف حکومتی اداروں مثلاً نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ، پاکستان سیاحتی بورڈ اور وزارت مواصلات وغیرہ میں کام سیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.