پاک افغان سرحد اور بلوچستان میں شہادتیں امن کی راہ میں دی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاک افغان سرحد اور بلوچستان میں شہادتیں امن کی راہ میں دی گئی ، دشمن قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام کی کوشش کررہی ہیں، انشااللہ دشمن کےعزائم ناکام بنادیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی وزیر ستان میں پاک فوج اور بلوچستان میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا پاکستان خطے میں امن کےلیے قربانیاں دےرہاہے ، پاک افغان سرحدپر6،بلوچستان میں 4شہادتیں امن کی راہ میں دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہترہوچکی ہے، اب سرحدکی نگرانی مزیدسخت کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا دشمن قوتیں بلوچستان میں عدم استحکام کی کوشش کررہی ہیں، انشااللہ دشمن کےعزائم ناکام بنادیں گے۔
یاد رہے دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی بلوچستان کے جوانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید ہوگئےتھے، جوانوں کوتربت اورہوشاب میں کامبنگ آپریشن کےدوران نشانہ بنایاگیا۔
اس سے قبل شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.