ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی 12 اگست کو ہوگی
ذی الحج کا چاند نظر آگیا، یکم ذی الحج ہفتہ 3 اگست کو ہوگی۔
مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا، ملک بھر میں عید الاضحی 12 اگست بروز پیر کو ہوگی۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی ۔
رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
حکومت پاکستان نے 12اگست سے 15 اگست تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.