ورڈپریس بلاگرز کیلئے’ورڈ کیمپ کراچی‘ کا انعقاد
’ورڈکیمپ کراچی‘ کا پہلا مرحلہ کامیابی سے طے ہو نے کے بعد، اب کراچی کی معروف انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی این ای ڈی اس ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔اس ایونٹ کا انعقاد رواں ماہ 24 اگست سے کیا جارہا ہے۔
ورڈ پریس بلاگرز، پلگ ان ڈیولپرز، تھیم کری ایٹرز، مارکٹنگ کے ماہرین اورنئے کاروباری افرادتوجہ فرمائیں،آپ کیلئے پیش ہے’ورڈ کیمپ کراچی 2019‘۔انٹر لنک ملٹی میڈیا (IMM) اس اہم پروگرام کامیڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے فخر محسوس کرتاہے۔
ایونٹ کا مقصد معروف بلاگنگ ٹول ورڈپریس (WordPress)کے ذریعےلوگوں کے درمیان رابطے استوار کرنا اور ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کر تے ہوئےسیکھنے کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔

ورڈپریس کیا ہے؟
ورڈپریس اس وقت دنیا کا مقبول ترین اور سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹم (CMS) ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود کروڑوں ویب سائٹس ورڈپریس پر مبنی ہیں۔
ورڈ پریس کا گزشتہ ایڈیشن مختلف ایجنسیوں ، چارممالک اور پاکستان کے 12 شہروں سے تعلق رکھنے والے 350 فری لینسرز کی شراکت داری کے ساتھ طے پایا تھا۔

ورڈ کیمپ کیا ہے؟
ورڈ کیمپ اپنی نوعیت کا منفرد ایونٹ ہے جس میں ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو اپنی صلاحیتیں منوانے کی دعوت دی جاتی ہے۔

گزشتہ ورڈ کیمپ کے شرکاء کیا کہتے ہیں؟
گزشتہ ورڈ کیمپ میں شرکت کرنے والے ورڈ پریس برج (اینا لائی ٹیفائی )کے بانی محمد عدنان کا کہنا ہے کہ اگر آپ پاکستان کے شہری ہیں اور آپ ورڈ کیمپ میں شریک نہیں ہو رہے تو آپ اعلی عہدوں پر فائز ورڈ پریس آئیکونز سے ملاقات اور ان سے فیض حاصل کرنے کا موقع گنوا دیں گے۔
Codup.io کے بانی اور چیف ایگزیکٹو عاصم باوانی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پہلا ورڈ کیمپ منعقد ہونا غیر معمولی کامیابی تھی جہاںہم نے کئی حلقوں کےلوگوں کو اکٹھے ہوتے دیکھا،اس نے پاکستان میں ورڈپریس ایکو سسٹمکو مضبوط بنایا۔اس کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور میں بھی ورڈ کیمپس کے لئے راہ ہموار ہوئی۔اس سال یہ ایونٹگزشتہ سال سے کہیں زیادہ بڑا اور بہتر ہوگا۔

فلیگ شپ ایونٹ ہونے کے ناتے سے کراچی ورڈ کیمپ لوگوں کو جوڑنے، نئے دوست بنانے اور ساتھ ہی ورڈ ایکو سسٹم میں رہتے ہوئے سیکھنے اور شیئر کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔

ورڈکیمپ کراچی 2019 سے کیا توقع کریں؟
رواں سال منعقد کئے جانے والے ورڈکیمپ ایونٹ میںشرکاء ماہرین صنعت کے مشوروں اور تجاویز سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
شرکاء اپنی نیٹ ورکنگ کی مہارت بڑھانے کے لئےہنر مند اور پیشہ ور افراد سے بھی مل سکتے ہیں۔
یہ ایونٹ ورڈپریس سے متعلق تمام مسائل کا حل فراہم کرکے ورڈ پریس کمیونٹی کا قابل قدر حصہ بننے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ ایونٹ ورڈپریس سے متعلق تمام مسائل کا حل فراہم کرکے ورڈپریس کمیونٹی کا قابل قدر حصہ بننے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ورڈکیمپ کراچی کیلئے رجسٹریشن کیسے کرائیں؟
1۔ورڈ پریس کی سائٹ وزٹ کریں
2۔اپنا ٹکٹ خریدیں اور ’رجسٹر‘ پر کلک کریں
3۔فارم میں اپنے نام ، پتے اور فون نمبر کا ندراج کریں۔
4۔کوڈ آف کنڈکٹ کو غور سے پڑھیں۔
5۔تمام معلومات کے خانے پر کرنے کے بعد ’ چیک آؤٹ ‘ پر کلک کریں
6۔اپنی ادائیگی کی معلومات کا اندراج کریں
فارم بھرنے کے بعد شرکاء کو ایک تصدیقی ای میل تمام تر تفصیلات کے ساتھ موصول ہو جائے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.