اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، پاکستانی سفیر

جاپان میں نو تعینات سفیر پاکستان امتیاز احمد نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہی ہدایات ہمیں پاکستان سے ملی ہیں کہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔

سفیر پاکستان امتیاز احمد نے اپنی تعیناتی کے بعد سفارتخانہ پاکستان میں کمیونٹی سے اپنی پہلی ملاقات کے موقع پر کہا کہ جاپان میں مقیم ہر پاکستانی جاپان میں پاکستان کا سفیر ہے، جس نے اپنے طرز عمل، اپنے اخلاق، اپنے کاروبار اور رہن سہن سے پاکستان کو جاپان میں متعارف کرانا ہے۔

جنگ نیوز

میٹنگ میں جمع ہونے والے پاکستانیوں میں سیاسی، سماجی، ادبی اور کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانیوں نے شرکت کی۔

امتیاز احمد نے کہا کہ ان کے دروازے ہر وقت ہر پاکستانی کے لیے کھلے ہیں کوئی بھی پاکستانی اپنے حقیقی مسائل کے حل کے لیے ان سے اور سفارتخانے کے ہر افسر سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ جو بھی اخلاقی اور قانونی مدد ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کو فراہم کرسکتے ہیں وہ کی جائے۔

جنگ نیوز

سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ جاپان میں اتحاد اور یگانگت سے رہتے ہوئے پاکستان کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی زیادہ سے زیادہ تعداد میں بینکنگ چینل کے ذریعے اپنی رقم پاکستان روانہ کریں تاکہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔

جنگ نیوز

سفیر پاکستان امتیاز احمد نے کہا کہ عنقریب فرینڈز آف پاکستان کے زیر اہتمام ٹوکیو کے وینو پارک میں پاکستان بازار کے نام سے جو سالانہ تقریب ہو رہی ہے اس سے پاکستان کو جاپانی عوام میں متعارف کرانے میں مدد ملتی ہے اس کے منتظمین قابل تعریف ہیں، سفارتخانہ ان کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.