عمران خان اورسعودی ولی عہدکا فون پر رابطہ

وزیرِ اعظم عمران نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکےبھارتی ظلم اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر گفتگو کی ۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معاملہ اٹھایا جائے گا، عالمی عدالت انصاف میں بھی کیس لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا۔

گزشتہ روز بھارتی لوک سبھا نے بھی آرٹیکل 370 ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل سرحد پر بھی بھارتی جارحیت جاری ہے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو وادیٔ نیلم میں کلسٹر بموں کے ذریعے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.