برطانوی سیکیورٹی ٹیم کا کراچی ایئرپورٹ کا دورہ

برطانوی ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا، اس دوران ٹیم نے کراچی سے لندن جانے والے بوئنگ 777 طیارے کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم نے دوسرے دن بھی کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ ٹیم نے کراچی سے لندن جانے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیارے کا معائنہ کیا۔

برطانوی ٹیم نے بوئنگ 777 طیارے کی مکمل جانچ کی، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے عملے نے برطانوی ٹیم کو طیارے کی سرچنگ اور کارگو کے حصوں کی بھی جانچ کروائی۔

اسکریننگ کے بعد پی آئی اے کے عملے نے برطانوی ٹیم کو جہاز میں سامان لوڈ کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی سے لندن جانے والے مسافروں کی امیگریشن کے عمل اور اس سے متعلقہ امور پر بھی بریفنگ دی۔

برطانوی ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کو تسلی بخش قرار دیا اور کراچی سے براہ راست لندن کی پرواز پر عالمی سیکیورٹی معیار کو بھی سراہا۔

خیال رہے کہ مذکورہ ٹیم نے گزشتہ روز بھی کراچی ایئر پورٹ کا دورہ کیا تھا اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.