حکومت کا 18 اگست کا دن” پلانٹ فار پاکستان ڈے “ کے طور پر منانے کا فیصلہ
حکومت نے 18 اگست کو” پلانٹ فار پاکستان ڈے “ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان لاہور میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک سالہ مکمل ہونے پر 18 اگست کو” پلانٹ فار پاکستان ڈے “ کے طور پر منانے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعظم عمران خان 18 اگست کو لاہور میں پودا لگا کر” ارب شجرکاری مہم “ کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہر شہری کو 18 اگست کو دو، دو پودے لگانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعظم کی جانب سے پودا لگانے کے لئے لاہور شہر میں تین مقامات کا تعین کر لیا گیا ہے، 18 اگست کو ملک بھر کے تمام اضلاع میں سرکاری سطح پرتقاریب منعقد، ہوں گی ۔
وزیراعظم کی ہدایت پر 18 اگست کو پنجاب سمیت ملک بھرمیں 3 کروڑ پودے حکومت مفت تقسیم کرے گی ، مختلف اقسام کے، پودے چاروں صوبوں میں مخصوص ڈسٹری بیوٹ سنٹرز سے ملیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان 18 اگست کو لاہور میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔
وزیر اعظم لاہور میں 18 اگست کو مصروف دن گزار اسلام آباد، واپس آکر شام کوقوم سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان ایک سالہ حکومتی کارکردگی سے متعلق قوم کو اعتماد میں بھی لیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.