روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ، دیگر ہوائی اڈوں کیلئے سعودی حکام سے رجوع
پاکستان حکومت کا روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت دیگر ہوائی اڈوں تک توسیع کے لئے سعودی حکام سے رجوع کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو ملک کے دیگر ہوائی اڈوں تک توسیع دینے کے حوالے سے سعودی حکام سے رجوع کرنے کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال 22 ہزار حاجیوں نے اسلام آباد سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی ۔
اس پائلٹ پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب اور سیکرٹری مذہبی امور نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ آئندہ سال کراچی لاہور اور پشاور کے ہوائی اڈوں کے ذریعے روانہ ہونے والے عازمین کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے سعودی وزارت حج سے بات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سمیت دیگر حج انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔ جنہیں حتمی شکل دیکر باقاعدہ منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے ارسال کیا جائے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.