کراچی میں پانی کامسئلہ حل کرنے کے لیے وفاق کا بڑا فیصلہ
وفاقی حکومت نے کراچی میں کے فور منصوبہ مکمل کرنے کے لئےوفاق ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، کمیٹی نیسپاک کی رپورٹ کی سفارشات پرغورکرےگی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کامسئلہ حل کرنے کے لیے وفاق نے بڑا فیصل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کےفور منصوبہ مکمل کرنے کیلئے وفاق ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرےگا ، ٹیکنیکل کمیٹی سندھ حکومت کےساتھ مل کر قائم کی جائےگی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کمیٹی نیسپاک کی رپورٹ کی سفارشات پرغورکرےگی، ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق کے فور پرجیکٹ آگے بڑھایا جائے گا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے کے ون، 3، 2 کی اسٹڈی کرکے100 ایم جی ڈی پانی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کے فور منصوبہ پر گذشتہ 9ماہ سے کام بند پڑا ہے ،منصوبے پر 11ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود چند فیصد بھی کام نہیں ہوسکا ۔
حکومت سندھ کے فور کی ناکامی کے ذمہ دار سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی کے خلاف معمولی سی بھی کارروائی نہیں کرسکی۔ واٹر کمیشن اور سیکریٹری اعجاز مہیسر رپورٹ نے سابق ڈائریکٹر سلیم صدیقی کو منصوبے کی تباہی کا مرکزی کردار قرار دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شہر کے لئے لایف لائن منصوبہ تباہی سے دوچار کرنے والے سلیم صدیقی واٹر بورڈ میں انتہائی اہم اور حساس عہدے پر تعینات ہیں، سلیم صدیقی واٹر بورڈ اور سندھ کے طاقتور ترین افسر سمجھے جارہے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.