پنجاب حکومت کا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ رواں ماہ میں مکمل کر لینے کا اعلان

سی پیک میں شامل منصوبے کا صرف 2 فیصد کام باقی، رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کے بعد ٹرین کو آپریشنل کر دیا جائے گا

پنجاب حکومت کا اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ رواں ماہ میں مکمل کر لینے کا اعلان، سی پیک میں شامل منصوبے کا صرف 2 فیصد کام باقی، رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کے بعد ٹرین کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب حکومت کے وزیر میاں اسلام اقبال نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔میاں اسلام اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی حکومت کو منصوبے پر کافی اعتراضات ہیں، تاہم چونکہ یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے، اس لیے حکومت اسے جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا اب صرف 2 فیصد کام باقی ہے جو رواں ماہ کے اندر ہی مکمل کر لیا جائے گا۔اس کے بعد منصوبے کیلئے سبسڈی کا تعین کرنے کے بعد اسے آپریشنل کر دیا جائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.