اووسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن کا قیام
حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا پولیس اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ کیا جس کا افتتاح کل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکیلئےکوشاں ہے، اس ضمن میں معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانی زلفی بخاری احسن اقدامات کرتے نظر بھی آرہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسلام آبادمیں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا جس کا افتتاح کل معاونِ خصوصی زلفی بخاری کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو ملک میں زمین اور جائیدادوں کے مسائل کا سامنا ہے، پاکستانی شہریوں کے اکثر مسائل اُن کی عدم موجودگی کے باعث التوا کا شکار رہتے تھے، پولیس اسٹیشن کھلنے کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل ہوں گے۔
حکومت نے سمندرپارپاکستانیوں کےلیے مستقبل میں اس قسم کےمزیداقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بیرونِ ممالک میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے وہاں کے حکمرانوں سے بات کی جس کے بعد قیدیوں کی اپنے گھروں کو واپسی ممکن ہوئی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.