حضرت بہاء الدین زکریا کے سالانہ عرس کا آج آخری دن
ملتان میں حضرت بہاالدین زکریا کے 780 ویں سالانہ عرس کا آج آخری روزہے، ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد اختتامی دعا میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ گئی ہے ۔
حضرت بہاالدین زکریا کا شمار برصغیر پاک وہند کے انکے نامور بزرگ شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی دین کی تعلیمات کے فروغ کے لئے وقف کردی ۔
انہوں نے اس خطے کے لوگوں کو بہت بڑی تعداد میں مسلمان کیا ان کا شمار اس خطے میں دین اسلام کی بنیاد رکھنے والی شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ،یہی وجہ ہے کے ایک عرصہ گزر جانے کے باوجو انکے عقیدت مندوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے –
سلسلہ سہروردیہ کے روحانی پیشوا شیخ الاسلام نے بھائی چارے ،اخوت اور محبت کا درس دیا یہی وجہ ہے انکے عرس میں بلا تفریق ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ پوری دنیا سے شرکت کرتے ہیں ۔
شیخ الاسلام کے عرس میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے انہیں رہائش اور لنگر کے ساتھ ساتھ فری طبی کیمپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.