پاک بحریہ کی ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شمولیت
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈکوارٹر میں معاہدے کے دستاویز پر دستخط کیے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شمولیت کے موقع پر اٹلی کے سفیر جناب سٹیفنو پو نٹیکورو Stefano Pontecorvo بھی موجود تھے، اٹلی میں قائم ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں 32 ممالک شامل ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس نیٹ ورک کا مقصد بین العلاقائی سطح پر سمندری امور سے متعلقہ معلومات کے تبادلہ میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس نیٹ ورک میں شمولیت سے پاک بحریہ کو سمندری امور سے متعلق مزید معلومات تک رسائی حاصل ہو گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شمولیت سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی باہمی تعاون کی پالیسی کی طرف اہم قدم ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.