صدر مملکت کی نیپال کے وزیراعظم سے ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باکو میں نیپال کے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔
باکو میں غیر وابستہ تحریک کی18ویں سمٹ کے دوسرے دن بھی سائیڈ لائن پر کئی ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کی۔
نیپال کے وزیراعظم خادگا پرساد شرما اولی سے ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔
صدر مملکت نے نیپالی وزیراعظم کو 5 اگست کے بھارتی اقدام اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
دونوں سربراہان نے باہمی تعلقات میں بہتری سمیت دیگر اہم امور پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.