عید میلاد النبیﷺ کے موقعہ پر 21توپوں کی سلامی
شہرشہر قریہ قریہ جشن عید میلاد النبیﷺ میں روشن ہو گیا
ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔محفوظ شہید گریژن میں پاک فوج کے جوانوں نے توپوں کی سلامی کےلئے انتظامات کئے تھے علی الصبح جوانوں نے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا۔اس موقعہ پر پاک فوج کے جوانوں نے سلامی دینے کے بعد جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس سے فضا گونج اٹھی۔جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعہ پر صبح بہاراں کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ لاہور میں محفوظ شہید گریژن پاک فوج کے چاق و چوبند دستہ کی اکیس توپوں کی سلامی کی آواز کے ساتھ گونج پڑا۔
نماز فجر کے بعد قران پاک کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔
اس موقعہ پرپاک فوج کی جانب سے رحمت العالمیں حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اکیس توپوں کی سلامی دے کرخراج عقیدت پیش کیا گیا اور فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ سرکار کی آمد پر آج شہر شہر گلیاں بازار سج گئے اور ہر کوئی خوشی سے جشن منا رہا ہے۔شہر شہر، نگر نگر، سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا کے لال کی ولادت کی خوشی میں گلیاں، بازار، عمارتوں کو دلہنوں کی طرح سجا دیا گیا۔ہر دل میلاد مصطفیٰﷺکی خوشی سے سرشار ہے۔مساجد میں محافل نعت کا سلسلہ بھی جاری ہے، مقررین اپنے اپنے انداز میں نبی رحمتﷺکی ولادت باسعادت اور سیرت وکردار کا تذکرہ کرکے عاشقان رسولﷺکے دلوں کو گرما رہے ہیں۔ولادت مصطفیٰﷺ کی خوشیاں کیوں نہ منائی جائیں کہ سروردوعالم نورمجسمﷺ کی ولادت باسعادت پر کعبہ بھی خوشی سے جھوم اٹھا تھا، زمین و آسمان کی مخلوق گویا وجد میں اﷺگئی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.