معاملات ریڈ لائن سے آگے بڑھے تو عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے
عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ‘ خیبرپختونخوا کابینہ سے نکالے گئے وزیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ تجزیہ کار صابر شاکر
تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ معاملات ریڈ لائن سے آگے بڑھے تو وزیراعظم قومی اسمبلی توڑ دیں گے۔ تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ معاملات ریڈ لائن سے آگئے تو عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے،وزیراعظم عمران خان بلیک میلنگ قبول نہیں کریں گے۔صابر شاکر کا کہنا ہے کہ تین وزیروں کی گروپ بندی کے بعد جب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوان سے پوچھا کہ وزیر تمہارے خلاف ہیں آپ کے پاس کہنے کو کیا ہے ، جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ ”میرے پاس تم ہو“ ۔صابرشاکر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیروں کو ہٹا کہ اپنی رٹ قائم کردی ۔ ان کا کہنا ہے کہ نکالے گئے وزیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔وزراء کو ہٹانے سے متعلق وجہ بتاتے ہوئے وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جن وزرا کو ہٹا گیا وہ گروپنگ میں ملوث تھے، کئی بار سمجھایا گیا لیکن بات وزیراعظم تک جا پہنچی۔عاطف خان کھیل اور کلچرکے، شہرام ترکئی صحت کے اور شکیل خان ریوینو کے وزیر تھے۔ واضع رہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی سے 3 وزراء کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا، عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا، تینوں وزرا خیبر پختونخواہ میں پریشر گروپ کے کرتا دھرتا تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرریونیو خیبر پختونخواہ شکیل خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کچھ اداروں میں کرپشن ہو رہی ہے، ہم کرپشن کے خلاف ووٹ لے کر اسمبلی میں آئے تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.