’پاکستانیوں کے لیے مصر کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں‘

پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فضل یعقوب نے مقامی میڈیا کی ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ مصر نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں پر پابندی عائد کی ہے۔
مصر کے سفیر نے عرب نیوز کو بتایا کہ یہ بالکل غلط ہے کہ اسلام آباد میں مصر کا سفارتخانہ پاکستانیوں کو ویزا جاری نہیں کر رہا ہے۔ ’پاکستانیوں پر مصر کے سیاحتی، کاروباری، مطالعاتی یا کسی اور قسم کے سفر پر کوئی پابندی نہیں ہے۔‘
مصر کے سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دنیا بھر سے سیاحوں کی میزبانی کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد میں مصر کے سفارتخانے نے 2019 کے دوران 4 ہزار پاکستانیوں کو ویزا جاری کیا۔
’گذشتہ سال ہم نے 4 ہزار عام پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے جن میں سے اکثریت سیاحوں کی تھی۔ ان 4 ہزار میں آفیشل ویزا یا سفارتکاروں یا سرکاری وفد کے اراکین کو جاری کیے گئے ویزے شامل نہیں۔‘
احمد فضل یعقوب کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک کی طرح مصر بھی ویزا جاری کرنے سے پہلے مخصوص طریقہ کار کو فالو کرتا ہے۔ ’عموماً اس میں چھ ہفتے سے ذیادہ کا وقت نہیں لگتا اور بعض کیسز میں اگر دستاویزات پوری ہو تو ویزا دو ہفتے کے اندر ہی جاری ہوتا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے ہی 83 پاکستانیوں کا گروپ سیاحتی ویزے پر مصر روانہ ہوگیا ۔
خیال رہے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان عائشہ فاروقی نے بھی 17 جنوری کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان خبروں کی تردید کی تھی کہ مصر نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں پر پابندی لگائی ہے۔
مصر کے سفیر نے مصر اور پاکستان کے درمیاں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات اچھے ہیں اور رفتہ رفتہ مضبوط ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کا مختلف فیلڈ میں آپس میں تعاونجاری ہے۔
’حال ہی میں مصر کے دو نہایت اہم کاروباری وفود سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش میں پاکستان کا دورہ کیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ مصری سفارت خانہ دونوں ممالک کے درمیان سرکاری یا غیر سرکاری سطح پر کاروباری تعلقات یا سرمایہ کاری کے منصوبوں کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔
سفیر کے مطابق پاکستان میں کئی ایسے لوگ ہے جو مصر کے ثقافتی مقامات کی سیر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ مصر کی ایک بھرپور اور متنوع تاریخ ہے۔ ’مصر کا اسلامی ورثہ، قدیم تاریخ اور جدید ساحلیں سیاحوں کو اپنی طرف کھیچتے ہیں۔‘
فضل یعقوب نے بتایا کہ پاکستان  اور مصر کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
ان کے مطابق مصری سفارتخانہ پاکستان کے کاروباری افراد کو مصر کے کاروباری دورے کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ’راولپنڈی چیمپر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اگلے چند ہفتے کے دوران ایک کاروباری وفد مصر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.