اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لیےخصوصی فنڈز کا اجراء

حکومت پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لیے خصوصی فنڈز جاری کردیے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 یا 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

صوبائی محکمہ خزانے کے حکام کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے کرائے کے حوالے سے حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین 23 مارچ سے چلنا شروع ہوجائے گی۔

دوسری جانب ڈھائی ارب روپے کے فنڈز کے اجراء کے بعد ٹرین چلانے والی کمپنی بھی متحرک ہوگئی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.