محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر مقامات پر موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بلوچستان،جنوبی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع،بالائی پنجاب کے بعض اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 19، استور منفی14، کالام منفی12،بگروٹ منفی10، گوپس منفی09، پاراچنار منفی08، ہنزہ منفی07اورمالم جبہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.