تفتان، 252 زائرین کی اسکریننگ مکمل، کوئٹہ روانہ

پاک ایران بارڈر پر تفتان کے مقام پر 252 زائرین کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد انہیں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

پاک ایران بارڈر پر تفتان کے مقام پر 252 زائرین کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے جس کے بعد انہیں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق محکمہ صحت نے تمام زائرین کو کلیئر قرار دے دیا ہے، تمام زائرین کو 15 دنوں سے پاکستان ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔

ڈی ایچ او عبدالغنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نئے آنے والے زائرین کو پاکستان ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی 48 گھنٹے بعد اسکریننگ کی جائے گی۔

دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر پاکستان اور ایران میں تجارت ساتویں روز بھی بند ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.