پی آئی اے کے سی ای او کی تعیناتی کا معاملہ،عدالت نے فیصلہ جاری کردیا
سی ای اوپی آئی اے ارشدمحمودملک کی تعیناتی کے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے20فروری کی سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ پی آئی اے رپورٹ سے عدالت مطمئن نہیں ہے۔ گزشتہ بورڈآف ڈائریکٹرزنے پی آئی اے کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔قومی ایئر لائن کے جہازوں کوذاتی مقاصدکیلئے استعمال کیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ارشدمحمودملک کی ڈیپوٹیشن پرتعیناتی حکومت کی غیرسنجیدگی کوظاہرکرتی ہے،پی آئی اے کوبین الاقوامی معیارکے مطابق چلانابہت مشکل نظرآرہاہے۔عدالت نے قرار دیا کہ پی آئی اےکامستقل سی ای اوہوناچاہیے جوصرف پی آئی اےمیں ملازمت کرے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.