کرونا وائرس کے باعث چھٹیوں پر تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی

سندھ حکومت نے فنڈز کے لیے سرکاری ملازمین و افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفیکشین جاری کر دیا

کورونا وائرس کے لیے قائم سندھ حکومت نے فنڈز کے لیے سرکاری ملازمین و افسران کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفیکشین جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے 5 فیصد کٹوتی ہو گی۔گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کے افسران کی تنخواہ سے 10 فیصد کٹوتی ہو گی۔گریڈ 21 کے 25 فیصد،گریڈ 22 کے افسران کی تنخواہوں سے 100 فیصد کٹوتی ہو گی۔
قبل ازیں کرونا وائرس سے متاثرہ حالات میں سی ای او پی آئی اے نے عدالتی حکم سے بحال ہوتے ہی اپنی تنخواہ میں تین مہینے کیلئے 20 فیصد رضاکارانہ کٹوتی کا اعلان کر دیا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کرونا وائرس اور بند ہوتے ہوئے روٹس کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہے ،سی ای او ارشد ملک نے تنخواہ کٹوتی کا فیصلہ کمپنی پر مالی بوجھ کم کرنے کے تناظر میں کیا۔اس کے علاوہ متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا وائرس سے نمنٹے کے لیے قائم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے بدھ کو ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگر صورتحال سنگین ہوجاتی ہے تو ان کی جماعت تمام ضرورت مندوں میں اجناس تقسیم کریگی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ایک لاکھ سینیٹائزرز بھی عوام میں تقسیم کریگی۔دوسری جانب صوبائی وزیر اطلا عا ت ،بلدیا ت ،ہا سنگ و ٹا ن پلا ننگ ،مذہبی امو ر اور جنگلا ت و جنگلی حیا ت سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد دو سو آٹھ ہے اور 208 میں سے 151 سکھر کے اور جبکہ57 دوسرے شہروں کے ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دس ہزار چھ سو ساٹھ لوگ مارچ سے لے کر اب تک سعودی عرب سے آ چکے ہیں۔ سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ ان تمام آنے والوں کو موبائل کے ذریعہ پیغام بھیجیں کہ وہ آئسولیشن میں رہیں ۔ 44 زائرین ایران سے غیر قانونی طور پر آکر تربت پہنچے ہیں وزیراعلی سندھ نے ہدایت دی کہ انکو ڈی سی قمبر-شہدادکوٹ میںریسیو کرکے سکھر بھیجیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.