پشاور سے چلی سفاری ٹرین اٹک پہنچ گئی
پشاور سے اٹک تک سیاحوں کےلئے سفاری ٹرین چلائی گئی جو صوبے کے مختلف علاقوں سے 50 سیاحوں کو لے کر تاریخی اٹک اسٹیشن پہنچ گئی۔
محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے پشاور سے اٹک خورد تک سفاری ٹرین چلائی، ٹرین کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے سیاحوں کو لے کر اٹک خورد پہنچ گئی۔
سفاری ٹرین میں 50 سے زائد سیاح سفر کر رہے ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہے، اس موقع پر سیاحوں کو اٹک فورٹ کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
سیاحوں کے لئے اٹک میں آرچری اور رسہ کشی کے مقابلوں کے علاوہ موسیقی کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔
Email This Post