پی ایس 94 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا
کراچی کے ضلع کورنگی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 میں ضمنی انتخاب آج ہوں گے، حلقے میں 57 پولنگ عمارتیں اور 149 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں۔
سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں حلقے میں پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے شروع ہوگا، ضمنی انتخاب میں 57 پولنگ عمارتیں اور 149 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
پولنگ اسٹیشن کے اندر کیمرے نصب کیئے گئے ہیں، جبکہ مرکزی کنٹرول روم ایس پی لانڈھی آفس میں قائم کیا گیا ہے جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کورنگی کریں گے۔
ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر رینجرز تعینات ہوں گے، جبکہ پاک فوج کے جوان اسٹینڈ بائی پر رہیں گے، ہر پولنگ عمارت کے باہر پولیس افسر اور خواتین اہلکار سمیت 13 اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ مجموعی طور پر 12 سو سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس 94 پر ضمنی انتخاب ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی وجاہت کے انتقال کے بعدخالی ہونے والی نشست پر ہو رہا ہے۔
Email This Post
Level up your character and unlock new abilities as you progress Lucky cola