وزیراعظم سے ملاقات ، ناروے اور کوریا کا پاکستان میں جلدبڑی سرمایہ کاری کافیصلہ

ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار میں آسانیوں کے لئے حکومتی اقدامات کی نگرانی خودکررہاہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی ، ملاقات میں ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقعوں اورحکومتی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات گزشتہ روزہوئی،چیئرمین بورڈآف انویسٹمنٹ ہارون شریف موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آج سے پہلے اتناموزوں ماحول نہیں رہا، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے، کاروبار میں آسانیوں کے لئے حکومتی اقدامات کی نگرانی خود کررہا ہوں ، ون ونڈو آپریشن سمیت دیگرحکومتی اقدامات سے اعتماد بڑھاہے۔

ملاقات میں ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے چند روز قبل وزیرِاعظم سے کارگل نامی ایک بین الاقوامی کمپنی کے ہیڈ مارشل اسمتھ نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی تھی ، کمپنی کے سربراہ مارشل اسمتھ نے پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

مارشل اسمتھ کا کہنا تھا سرمایہ کاری زراعت، ڈیری فارمنگ، آئل سیڈ، اور خوردنی تیل کی پیداوار کے شعبوں میں کی جائے گی، جو آئندہ 3 سے 5 برس کے دوران ہوگی جبکہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔

دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان نے کارگل کمپنی کی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا ’کارگل کمپنی کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کریں گے، تمام معاملات میں آسانی اور شفافیت حکومت کی ترجیح ہے، وفاقی حکومت ہر سطح پر کارگل کمپنی کے ساتھ تعاون کرے گی۔اس سے قبل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرسکتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

4 تبصرے

  1. own the win کہتے ہیں

    Football is a competitive game where athletes create art on the pitch!!! Want to know more about the site? visit here —>> best football betting apps

  2. Luckycola کہتے ہیں

    Connect, compete, and celebrate gaming in all its forms Lucky cola

  3. Hawkplay کہتے ہیں

    Rise to glory in our action-packed online game! Hawkplay

  4. Hawkplay کہتے ہیں

    The adventure begins here in our thrilling online game Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.