وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا، اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جمعرات کے روز ہوگا، اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق ماہانہ بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ٹریڈ پروموشن ایجنسیز بیلجیئم کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ ضمنی انتخابات 2018 کے لیے فنڈز سے متعلق سمری، آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کی تنظیم نو اور انسٹی ٹیوٹ آف سی اے کے کونسل کی نامزدگی کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں بیت المال بورڈ کی تشکیل نو، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تبدیلی کے لیے فنڈز اور رینجرز کے لیے 429 ملین روپے کی سپلیمنٹری دینے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ صحت سے متعلقہ اداروں کی کابینہ سے نیشنل ہیلتھ سروسز کو منتقلی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا گزشتہ اجلاس 31 جنوری کو ہوا تھا۔
اجلاس میں میں قومی حج پالیسی 2019 کی منظوری دی گئی تھی اور اس برس حج پر سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری بھی دی گئی تھی جس کے تحت 60 ممالک کو ارائیول، آن انٹری ویزہ ملے گا۔
اسی اجلاس میں وفاقی حکومت نے یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیے وظیفہ جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔
Email This Post
Explore, fight, and win in our expansive online world! Hawkplay