سندھ یونیورسٹی میں چلڈرن فلم فیسٹول کا انعقاد

سندھ یونیورسٹی میں پانچواں چلڈرن فلم فیسٹول منعقد کیا گیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں منعقدہ پانچویں انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹول میں بچوں کے لئے بنائی جانے والی شارٹ موویز نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

پانچویں انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹول میں17ملکوں کی پیش کی جانے والی 59 موویز میں بچوں کے لئے تفریح کے ساتھ مثبت پیغامات بھی شامل تھے۔

اس موقع پر چلڈرن فلم فیسٹول کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ بچوں کے لئے تفریح کے ساتھ مثبت سوچ کو اجاگر کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم فیسٹول میںپیش کی جانے والی موویز میں درختوں کی اہمیت، افواہوں کے نقصانات اور آبی حیات کے تحفظ جیسے دیگر موضوعات شامل تھے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.