نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، پروفیسر محمود ایاز
پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، تازہ ترین پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد کا تعین آج کی رپورٹ کے بعد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو سروسزاسپتال میں داخل ہوئے آج 13واں روز ہے ، گزشتہ روز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں پھر کمی ریکارڈ کی گئی۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار رہ گئی ہے۔
پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا ہے کہ خون کے نمونے 3 لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں، نوازشریف کے خون کے نمونوں کا مختلف رزلٹ آ رہا ہے، تازہ ترین پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد کا تعین آج کی رپورٹ کے بعد ہوگا۔
اس سے قبل یکم نومبر کو سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے بھائی شہبازشریف نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ ملاقات میں علاج معالجہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نوازشریف کے خون میں سفید خلیوں کی تعداد خطرناک حد تک کم ہونے کے سبب انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نوازشریف کا علاج کر رہا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.