پشاورمیں 4 مقامات پر قرنطینہ سینٹر بنا دیئےگئے

خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں 4 مقامات پر قرنطینہ سینٹر بنائے جانے کے بعد طبی عملے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے مہلک وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

دارالحکومت پشاور میں 4 مقامات پر قرنطینہ سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں، جامعہ پشاور کے ہاسٹل کو قرنطینہ سینٹرمیں تبدیل کردیاگیا جب کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی بلڈنگ کو بھی قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

پشاور:ذوالفقاربھٹومیڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان اکیڈمی فاررورل ڈیویلپمنٹ کی عمارت قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردی گئی ہے۔ضلعی ہیلتھ افسران کومتعلقہ عمارتوں میں اسٹاف بھجوانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں عوام کواکیلانہیں چھوڑنا ہے یہ مشکل وقت ہے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے انشااللہ کورونا وائرس کوشکست دینی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.